Saturday, 29 December 2012

Razvi Network



یا الہی جب رضا خواب گراں سے سر اٹھاۓ
دولت پیدار عشق مستفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ ہو







 
WELCOME
"نعت رسول مقبول"
اداریہ
عاجزانہ گزارش
حمد باری تعالی
نعت رسول مقبول
مسنون دعائیں
اربعین نوودی
قرآن کے مطابق
رابطہ کیجیے
یا الہی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو
جب پڑے مشکل، شہ مشکل کشا کا ساتھ ہو
یا الہی بھول جاؤں نزع کی تکلیف کو
شادی دیدار حسن مصطفی کا ساتھ ہو
یا الہی گور تیرہ کی جب آۓ سخت رات
ان کے پیارے منہ کی صبح جانفرا کا ساتھ ہو
یا الہی جب پڑے محشر میں شور داروگیر
امن دینے والے پیارے پیشوا کا ساتھ ہو
یا الہی جب زبانیں باہر آئیں پیاس سے
صاحب کوثر شہ جود و عطا کا ساتھ ہو
یا الہی سرد مہری پر ہو جب خورشید حشر
سید بے سایہ کے ظل لوا کا ساتھ ہو
یا الہی گرمیء محشر سے جب بھڑکیں بدن
دامن محبوب کی ٹھنڈی ہوا کا ساتھ ہو
یا الہی نامہ اعمال جب کھلنے لگیں
عیب پوش خلق ستار خطا کا ساتھ ہو
یا الہی جب بہیں آنکھیں حساب جرم میں
ان تبسم ریز ہونٹوں کی دعا کا ساتھ ہو
یا الہی جب حساب خندۂ بیجا رلاۓ
چشم گریاں شفیع مرتجی کا ساتھ ہو
یا الہی رنگ لائیں جب میری بےباکیاں
ان کی نیچی نیچی نظروں کی حیا کا ساتھ ہو
یا الہی جب چلوں تاریک راہ پل صراط
آفتاب ہاشمی نور الہدی کا ساتھ ہو
یا الہی جب سر شمیر پر چلنا پڑے
۔"رب سلم"  کہنے والے غمزدہ کا ساتھ ہو
یا الہی جو دعاۓ نیک میں تجھ سے کروں
قدسیوں کے لب سے "آمین ربنا"  کا ساتھ ہو
یا الہی جب رضا خواب گراں سے سر اٹھاۓ
دولت بیدار عشق مصطفی کا ساتھ ہو



No comments:

Post a Comment